10 ستمبر 2014 - 14:44
مغربی حکام، انسانی حقوق کے بارے میں گفتگو کی صلاحیت نہیں رکھتے

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر نے کہا ہے کہ مغربی حکام، انسانی حقوق کی صورت حال کے بارے میں گفتگو کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل سید مسعود جزائری نے انسانی حقوق کے شعبے میں امریکہ اور یورپ کی کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکہ اور یورپی ممالک کی براہ راست شراکت سے وحشیانہ جرائم اور قتل عام کا ارتکاب کیا گيا ہے اور یہ عمل اتنا دردناک اور اس حد تک انسانیت کے خلاف ہے کہ انسانی حقوق کے بارے میں یورپی حکام کی گفتگو، ایک تاریخی المیہ میں تبدیل ہوگي ہے۔

بریگیڈیئر جنرل سید مسعود جزائری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ موجود دستاویزات اور شواہد کی بنیاد پر، یورپی معاشرہ اس وقت انسانی حقوق کی رعایت کے حوالے سے بحرانی صورتحال کا شکار ہے کہا کہ لیبرل ڈیموکریسی کے اصول اور قوانین نے، آج کے انسان کو بےمقصد زندگی سے دوچار کر دیا ہے، لہذا یورپ اور امریکہ انسانی حقوق کے بارے میں گفتگو کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں۔

.......

/169