10 ستمبر 2014 - 13:03
عراق ميں نئي حکومت کي تشکيل

عراق ميں نئي کابينہ نے پارليمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اراکين پارليمنٹ کے سامنے حلف اٹھاليا-

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق ميں نئي کابينہ نے پارليمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اراکين پارليمنٹ کے سامنے حلف اٹھاليا-

نئي کابينہ کو اعتماد کا ووٹ دينے کے ليے دو سو نواسي اراکين پارليمنٹ موجود تھے-
وزيراعظم حيدر العبادي کي کابينہ نے ايسے عالم ميں پارليمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کيا ہے کہ جب ابھي وزارت داخلہ اور وزارت دفاع جيسے دو اہم قلمدان خالي ہيں اور ان کے ليے کسي بھي شخص کے نام کا اعلان نہيں کيا گيا ہے- نئي کابينہ ميں سابق وزير اعظم اور قومي اتحاد دھڑے کے سربراہ ابراہيم جعفري کو وزير خارجہ بنايا گيا ہے-
دوسري جانب نوري مالکي کو نائب صدر بنايا گيا ہے جبکہ اسامہ نجيفي اور اياد علاوي کو بھي اراکين پارليمنٹ کے ووٹوں کے ذريعے نائب صدر منتخب کيا گيا ہے-

عراق کے وزير اعظم حيدر العبادي نے کہا کہ ملک اس وقت ايک تاريخ اور حساس مرحلے سے گزر رہا ہے- انھوں نے کابينہ کو اعتماد کا ووٹ ديئے جانے کي پارليمنٹ کي نشست ميں کہا کہ حکومت، سرکاري اور بنيادي اداروں کي تعمير نو اور انھيں پھر سے بحال کرنے کے ليے انقلابي اقدامات کا ارادہ رکھتي ہے-
انھوں نے کہا کہ نئي حکومت، ہراس مسلح گروہ کي مخالف ہے جو ملک کے آئين کے دائرے سے باہر سرگرمياں انجام دے-
حيدر العبادي نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان کي حکومت کي خارجہ پاليسي، ملک کي سلامتي کو يقيني بنانے پر مبني ہے، کہا کہ نئي حکومت، کردستان کے علاقے اور مرکزي حکومت کے درميان پائے جانے والے تمام مسائل کو حل کرنے کا عزم رکھتي ہے-

.......

/169