اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے آپریشن کے بعد آج بھی بوقت عصر بعض علماء و فضلا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی عہدہ داروں نے آپ کی عیادت کی۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین اختری سمیت آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حجۃ الاسلام شہرستانی، جامعۃ المدرسین کے رکن آیت اللہ خرازی، جامعہ روحانیت کے رکن آیت اللہ امامی کاشانی، حرم مطہر قم کے متولی حجۃ الاسلام سعیدی، جامعۃ المصطفیٰ (ص) کے وائس چانسلر حجۃ الاسلام اعرافی نیز کئی دیگر علماء اور فضلاء نے تہران کے ہستپال میں حاضر ہو کر رہبر انقلاب اسلامی کی عیادت کی۔























۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲