9 ستمبر 2014 - 15:16
ضرب عضب کامیابی سے جاری، تازہ کارروائی میں 10 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں پانچ گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 12 جون کو شروع ہونے والے اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 900 سے زائد ہے جن میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری سے 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ بڑی مقدار میں دہشتگردوں کا گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ایوی ایشن کے گن شپ ہیلی کاپٹر نے شمالی وزیرستان میں بویا اور دیگان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ گن شپ ہیلی کاپٹروں کی بمباری کے نتیجے میں 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ اس کارروائی میں دہشتگردوں کا دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ اور بارود سے بھری 5 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔
دیگر ذرائع کے مطابق فاٹا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب کے دوران پاک فوج نے تازہ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں دس مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ میڈیا کے مطابق پیر کو آرمی ایوی ایشن گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا دیگان میں کارروائی کی گئی۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے بھی آج ہونے والی کارروائی میں دس مبینہ دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی میں پانچ گاڑیاں تباہ ہو گئیں جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ یاد رہے کہ 12 جون کو شروع ہونے والے اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 900 سے زائد ہے جن میں غیرملکی دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر نے گذشتہ ہفتے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ اس آپریشن میں 82 فوجی بھی شہید ہوئے ہیں، جبکہ 269 زخمی ہیں۔

.......

/169