8 ستمبر 2014 - 15:24
امریکہ اور چین کے درمیاں اعلی سطح پر مذاکرات  ہونے چاہیں

امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر نے بیجنگ میں چین کے حکام سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے مسائل اور شمالی کوریا سمیت عالمی مسائل پرگفتگو کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  کوریا ہرالڈ ویب سائیٹ کے مطابق سوزان رائس نے چین کے مشیر امور خارجہ سے ملاقات میں چین اور امریکہ کے تعلقات کی اہیمت پر تاکید کی ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر نے کہا ہےکہ امریکہ اور چین کے درمیاں اعلی سطح پر مذاکرات  ہونے چاہیں اور یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے مفادات میں ہونگے۔ انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کا مجوزہ دورہ چین دونوں ملکوں کے تعلقات میں نیا موڑ ثابت ہوگا۔ واضح رہے امریکی حکومت نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے ایشیا اور بحرالکاھل اور چین کی برھتی ہوئي طاقت کو روکنے کے لئے اپنی اسٹراٹیجیک پالیسیاں متمرکز رکھی ہیں۔ چين نے امریکہ کے اس بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔ چین کی حکومت نے بھی ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں امریکہ کی جانب سے اپنی فوجی پوزیشن میں استحکام لانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اس سے بیجنگ اور واشنگٹن کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲