اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج ایران کے شمال مشرقی صوبے خراسان رضوی میں ایثارگروں کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ فداکار اور بہادر لوگ، تمام ایرانیوں کے لئے باعث افتحار ہیں اور ایران کی ملت اور حکومت، ان ایثار گروں کی خدمت میں ہے۔ صدر مملکت نے فداکار و بہادر لوگوں کو اخلاق، انسانیت اور انسانی فضائل کا پاسبان قرار دیا اور کہا کہ جانبازوں اور ایثارگروں نے صرف اور صرف اسلام کی سربلندی اور عوام کی عزت و شرف کے لئے استقامت اور مزاحمت کی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے علاقے میں جاری بدامنی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ طاقتیں کہ جنہوں نے غزہ کے مظلوم عوام خاصطور سے بچوں، خواتین اور ضعیف العمر افراد کو خاک و خوں میں غلطاں کیا ہے اور وہ لوگ کہ جو بے گناہ عوام کو سامراجی طاقتوں کے اکسانے پر جہاد و اسلام کے نام اکھٹا کررہے ہیں، ان کی امیدیں صرف دنیا اور دنیوی مال و دولت سے وابستہ ہیں، اور یہ لوگ اپنی جان کے بدلے مال کے درپے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲