اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے آج کہا کہ ایران کی وزارت خارجہ اور اوسلو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خارنے کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں کچھ ایرانی طالب علموں کے ویزے کی مشکلات دور ہوگئی ہیں اور توقع کی جاتی ہے کہ ناروے کی حکومت، باقیماندہ طالب علموں کے مسائل بھی جلد حل کردے گی اور ناروے کی حکومت کے تعمیری اقدامات کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مرضیہ افخم نے غیرممالک خاصطور سے ناروے میں ایرانی طالب علموں کی سرنوشت کے بارے میں شخصتوں اور ذرائع ابلاغ کی تشویشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران کی وزارت خارجہ اور غیر ممالک میں ایران کے سفارت خانے اور قونصل خانے اس حوالے سے طالب علموں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنی ٹھوس اور سنجیدہ کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
.......
/169