اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کےدرمیان آج ملاقات ہوئی جس میں ملکی صورتحال سمیت وزیر داخلہ کی متوقع پریس کانفرنس کے معاملے پر بھی مشورہ کیاگیا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم ہاؤس ميں ہونے والی اس ملاقات میں نواز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی نے ملک کی سکیورٹی کی صورتحال اور دھرنوں کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ گزشتہ روز بھی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان 3 گھنٹے ملاقات ہوئی تھی۔ ادھر ملک میں جاری سیاسی بحران پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان ف کے سربراہ فضل الرحمان نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔اس ٹیلیفونک گفتگو میں الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے استعفے کا فیصلہ موخر کر دیا۔ ایم کیو ایم کے اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے، استعفوں کا فیصلہ موخر کر نے کے فیصلے کی الطاف حسین نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے اور فضل الرحمن نے بارش اور سیلابی ریلوں کی سبب الطاف حسین کے دھرنوں کو موخر کرنے کی اپیل کی تائید بھی کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲