5 ستمبر 2014 - 18:06
ایران اور امریکہ کے درمیان ایٹمی مذاکرات جاری

ایران اور امریکہ کے درمیان جنیوا میں ہونے والے ایٹمی مذاکرات آج دوسرے دن بھی جاری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق یہ مذاکرات جن کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ تین دنوں تک جاری رہیں گے، دو  روزہ ہوکر آج ختم ہوسکتے ہيں۔ گذشتہ روز انجام پانے والے مذاکرات بند دروازے کے پیچھے ہوئے اور چھ گھنٹوں تک جاری رہے۔ بعض ماہرین کا خیال ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ مذاکرات ٹیکنیکل ہيں اور اس کا مقصد حتمی معاہدے کے متن سے اختلافی نکات کو حذف کرنا ہے۔ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان دوسرے دور کے مذاکرات اٹھارہ ستمبر کونیویارک میں ہوں گے۔ آئندہ دور کے مذاکرات سے قبل، ایران اور تین یورپی ممالک برطانیہ ، فرانس اور جرمنی کے درمیان گیارہ ستمبر کونائب وزرائے خارجہ کی سطح کے مذاکرات انجام پائيں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲