5 ستمبر 2014 - 16:24
امریکہ نے پاکستان کے وزیراعظم کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا

امریکہ نے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے پاکستانی وزیراعظم کی باقاعدہ حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف عوام کے ووٹوں سے اقتدار تک پہنچے ہيں۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کا سیاسی بحران، حکومت اور مخالفین کے درمیان گفتگو سے ہی حل ہوسکتا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں امریکہ مخالف مظاہرہ جاری رہنےپرتشویش ظاہر کی ہے۔ اس سے قبل تحریک انصاف پاکستان کے سربراہ عمران خان نے اس ملک کے سیاسی بحران کے بارے میں امریکی موقف پرتشویش ظاہرکرتے ہوئے واشنگٹن کوخبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف پاکستان اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دوہزارتیرہ کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام اس ملک میں سیاسی بحران کا باعث بن گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲