5 ستمبر 2014 - 14:28
امریکہ حماس کو غیر مسلح کرنے کی کوششوں سے باز رہے

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اس تحریک کو غیرمسلح کرنے کی امریکی کوششوں پر واشنگٹن کو خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  فلسطین کی الرسالہ ویب سائٹ کے مطابق اسامہ حمدان نے آج اعلان کیا ہے کہ امریکی حکومت اقوام متحدہ کی مدد سے غزہ میں تحریک مزاحمت کو غیرمسلح کرنے کے منصوبے کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہی ہے جبکہ واشنگٹن کا یہ قدم اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اسامہ حمدان نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت حماس کا بنیادی فرض ہے لیکن امریکہ صیہونی حکومت کے مفادات کی تکمیل کے لئے فلسطینی انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ استقامت کمزور ہوجائے۔ امریکہ اقوام متحدہ میں ایک قرارداد پیش کرنے والا ہے جس کی بنیاد پر غزہ میں فلسطینی مزاحمتی گروہوں کو غیرمسلح کیاجاسکے۔ تحریک حماس کے خارجہ امور کے سربراہ  نے کہا کہ یہ تحریک صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے اورجنگ بندی معاہدے کی شقوں کو واضح کرنے کےلئے مصری حکومت سے رابطے میں ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲