5 ستمبر 2014 - 14:08
شام میں دھشتگردوں کے خلاف کاروائی متعدد دھشتگرد ہلاک

شام کی فوج نے اس ملک کے جنوب میں واقع ریف دمشق کے مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی میں متعدد دہشتگردوں کوہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام سے موصولہ خبروں کے مطابق ریف دمشق کے مضافات میں شامی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف بڑے آپریشن میں دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک اور ان کے اسلحوں کے ذخائر کو تباہ کردیا ہے۔ شامی فوج نے قلمون کے علاقے کی جانب بھی اپنی پیشقدمی جاری رکھی اور لبنان کی سرحد کے قریب واقع الطفیل دیہات اوراس کے اطراف میں واقع کئی گذرگاہوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ شام کی فوج نے دہشتگردوں کے کئی خفیہ ٹھکانوں، بمبارگاڑیوں اور بھاری تعداد میں دھماکہ خیز مواد کا بھی پتہ لگایاہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے ایسی بیس گاڑیاں تباہ کردی ہیں جن میں دہشتگرد عناصر سوار تھے اور قلمون کے علاقے کی جانب بڑہ رہے تھے۔اس حملے ميں کئی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲