4 ستمبر 2014 - 10:38
حج کے مراسم میں داعش کی دھشتگردانہ کاروائیوں کا احتمال

امسال حج کے موسم میں داعش کی طرف سے ممکنہ دھشتگردانہ کاروائیوں کے احتمال کی وجہ سے سعودی عرب کے انٹیلی جنسی اداروں کو متنبہ کیا جا رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ الجزائری اخبار ’’البلاد‘‘ نے خبر دی ہے کہ یورپی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے عربی ممالک کی انٹیلی جنسیوں مخصوصا سعودی عرب کو داعش کی طرف سے اس سال حج کے موقع پر کی جانی والی احتمالی دھشتگردانہ کاروائیوں کی نسبت متنبہ کیا ہے۔
یورپی انٹیلی جنسیوں نے اس سال حج کے موسم میں داعش کی طرف سے ممکنہ کاروائیوں سے متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دھشتگرد گروہ مقدس مقامات کو گرانے اور دیگر دھشتگردانہ اقدامات انجام دینے کی بھیانک کاروائیاں کر سکتا ہے۔
دوسری طرف سے سعودی عرب کے وہابیوں نے داعش کے عناصر کی حج کے موقع پر خصوصی میزبانی کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا ہے۔
بعض ممالک سے اس طرح کی بھی خبریں شائع ہو رہی ہیں کہ داعش کے عناصر ان لوگوں کے پاسپورٹ چوری کر رہے ہیں جنہوں نے حج کے لئے اپنے نام درج کروا رکھے ہیں۔
حجاج کے پاسپورٹ کا چوری ہونا ان ممالک کے سکیورٹی نظام میں خدشات پیدا ہونے کا باعث ہے۔ اس بات کا قوی احتمال پایا جاتا ہے کہ داعش کے عناصر حجاج کے پاسپورٹ استعمال کر کے سعودی عرب سفر کریں اور حج کے موسم میں دھشتگردانہ کاروائیاں انجام دے کر مراسم حج میں خلل اندازی پیدا کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲