اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق افغاں سکیورٹی فورسز نے ننگرہار، بلخ، قندھار، میدان وردک، ہلمند اور کاپیسا صوبوں میں آپریشن کرکے ترپن طالبان عناصر کو ہلاک کیا ۔اس رپورٹ کے مطابق چھبیس طالبان عناصر ان کاروائيوں میں زخمی بھی ہوئے ہیں اور صوبہ ہلمند کے شہر کجکی میں طالبان کے کئي کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سڑکوں کےکنارے نصب کئےجانے والے ستتر بم ناکارہ بنائے ہیں۔ طالبان دہشتگردوں نے اس بارے میں کوئي رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲