3 ستمبر 2014 - 10:58
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف ملک گير فوجي آپريشن

شام ميں دہشتگرد گروہوں کے خلاف فوج کا ملک گير آپريشن کاميابي کے ساتھ جاري ہے جس کے دوران درجنوں تکفيري دہشتگرد ہلاک اور ان کے بہت سے ٹھکانے تباہ ہوگئے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شامي فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواحي علاقوں ميں پيشقدمي کرتے ہو‏ئے تکفيري دہشتگردوں کے کئي خفيہ ٹھکانوں کو تباہ کرديا ہے- العالم نے اپني ايک رپورٹ ميں بتايا ہے کہ شامي فوج کے جوانوں نے دمشق کے مضافاتي علاقے جوبر ميں ايسي کئي سرنگوں کو تباہ کرديا ہے جنہيں دہشت گرد عناصر اپني گاڑيوں کي آمد و رفت کے لئے استمعال کيا کرتے تھے-

بتايا جاتا ہے کے فوج کي اس کامياب کاروائي کے نتيجے ميں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہيں-
مارے جانے والے دہشت گردوں ميں متعب العنزي اور حسين ابو زيد نامي دو سرکردہ دہشت بھي شامل ہيں، جن کا تعلق سعودي عرب اور مصر سے بتايا جاتا ہے-

جوبر ميں فوج نے ايک اور کاروائي کے دوران ہتھياروں اور گولہ بارود کے کئي گوداموں کوبھي تباہ کرديا ہے -
بتايا جاتا ہے کہ تکفيري دہشت گرد اس علاقے سے دمشق کے رہائشي علاقوں کو راکٹوں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنايا کرتے تھے- اس علاقے ميں فوج اور جبھتہ النصرہ کے مسلح دہشت گردوں کے درميان ہونے والي جھڑپوں ميں درجنوں دہشت مارے گئے ہيں-

درايں اثنا القلمون کے علاقے ميں کار بم تيار کرنے کي ايک فيکٹري کو بھي تباہ کرديا گيا ہے - اس فيکٹري ميں انتہائي خفيہ طريقے سے گاڑيوں ميں بم نصب کرنے کا کام کيا جاتا تھا-

ايک اور اطلاع کے مطابق لبنان کي سرحد پر واقع علاقے الطفيل کے شمالي علاقے کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شامي فوج نے تکفيريوں کے ايک اڈے کو مکمل طور سے تباہ کرديا ہے- بتايا جاتا ہے کہ دہشت گردوں نے اس علاقے ميں بم بنانے کي ايک فيکٹري بنارکھي تھي- اس حملے ميں دہشت گردوں کا گولہ بارود کا ايک بڑا ذخيرہ بھي تباہ ہوگيا ہے-

دريں اثنا مقبوضہ فلسطين کي سرحد پر واقع جولان کے علاقے ميں حالات معمول پر آگئے ہيں- ہمارے نمائندے کي رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جولان کي پہاڑيوں پر تعينات ، اقوام متحدہ کي امن فوج کے فلپائني سپاہيوں کے فرار کے ايک روز کے بعد صورتحال بہتر ہوگئي ہے- بتايا جاتا ہے کہ فلپائني سپاہي مسلح افراد کے ساتھ، سات گھنٹے تک مسلح جھڑپيں جاري رہنے کے بعد اپني چيک پوسٹوں سے فرار کرگئے تھے-
کہا جاتا ہے کہ القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں نے جولان کے علاقے سے پکڑے گئے پينتاليس فلپائني فوجيوں کو ابھي تک آزاد نہيں کيا ہے-

اس علاقے صورتحال اس وقت کشيدہ ہوگئي تھي جب شام کي حکومت کے مخالف مسلح دہشتگردوں نے جولان ميں قنيطرہ پاس پر قبضہ کرنے کے بعدبہت سے فلپائني فوجيوں کو اغوا کرليا -
.......

/169