اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسیز اور مسلح دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تیرہ افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان یہ جھڑپیں، بلوچستان میں واقع علاقے تربت میں ہوئیں جن میں ایک سیکیورٹی اہلکار کے علاوہ، بارہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ان جھڑپوں کے دوران سیکیورٹی فورسیز نے کافی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔ واضح رہے کہ دو روز قبل بھی تربت کے علاقے میں ہونے والی اسی قسم کی جھڑپوں میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲