اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئرجنرل محمد علی جعفری نے غزہ جنگ میں صیہونی فوج کے مقابلے میں فلسطینی استقامت کی کامیابی کے بعد اپنے ایک پیغام میں غزہ کے عوام اور استقامت کو مخاطب کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ صیہونی قبضے سے فلسطین کی مکمل آزادی تک اسلامی جمہوریہ ایران استقامت کا ساتھ دیتا رہے گا۔ بریگیڈيئرمحمد علی جعفری نے اپنے اس پیغام میں فلسطینیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید کہا کہ اللہ تعالی کی مدد اور مظلومانہ استقامت سےآخرکار صیہونیت کا مکڑی جال بکھرگیا۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے آٹھ جنوری دوہزارچودہ کو غزہ پرحملوں کا آغاز کیا تھاجو پچاس دنوں کے بعد چھبیس اگست دوہزارچودہ کو مصر کی ثالثی میں انجام پانے والی جنگ بعدی معاہدے پر ختم ہوا اور صیہونی حکومت اس جنگ میں اپنے کسی بھی مقصد کو حاصل نہ کرسکی۔
.......
/169