اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارناکی رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کل قومی سلامتی کے امور میں پاکستانی وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز کے اس بیان پرکہ مسئلہ کشمیر کے بغیر مذاکرات کی پیشکش لاحاصل ہے کہا کہ ہندوستان کا موقف بہت واضح ہے اور دوطرفہ تعلقات کے تناظر میں واضح ہے اور جموں وکشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات کےلئے تیار ہے۔
حکومت ہندوستان نے گذشتہ ہفتے دہلی میں پاکستانی سفیر عبدالباسط کی کشمیری رہنماؤں سے ملاقات کے بعد اسلام آباد کے ساتھ براہ راست دوطرفہ تعلقات کو منسوخ کردیا تھا۔
یہ مذاکرات پچیس اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے تھے۔ ہندوستانی حکومت کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ مسئلہ ہے اور کسی بھی تیسری فریق کو اس میں مداخلت کی اجازت نہيں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲