28 اگست 2014 - 16:55
نواز شریف امریکی حمایت کے ساتھ حکومت نہیں کرسکتے

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اب امریکہ کی حمایت کے ساتھ عوام پر حکومت نہیں کرسکتے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے آج دوپہر دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تاکید کی جب تک نواز شریف استعفے نہیں دینگے، اسلام آباد میں دھرنا جاری رہے گا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ آزادی یاموت کے بغیر پیچھے نہیں ہٹیں گے اور عوام نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کہ حکمرانوں کو اقتدار سے ضرور ہٹائیں گے، اب نواز شریف کو اب آصف زرداری، امریکہ یا ترکی نہیں بچاسکتے۔ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بات کا فیصلہ ہوگیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر شہباز شریف کے خلاف درج ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ یہ احتجاج جاری رہے گا اور اب حکومت کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہے۔

.......

/169