27 اگست 2014 - 16:28
پاکستان میں طالبان کے ایک اور دھڑے کی تشکیل

پاکستان میں طالبان کے سرکردہ لیڈروں کے درمیان اختلافات کے شدّت اختیار کرجانے کے بعد جماعت الاحرار کے نام سے ایک اور دھڑا وجود میں آیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طالبان کے سرکردہ لیڈروں کے درمیان اختلافات کے شدّت اختیار کرجانے کے بعد جماعت الاحرار کے نام سے ایک اور دھڑا وجود میں آیا ہے۔ اس گروہ میں سامل ہونے والے پاکستانی طالبان کے ایک سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان گروہ کے مختلف لیڈروں کے درمیان عدم ہم آہنگی اور اختلافات کے شدّت اختیار کرجانے کے بعد جماعت الاحرار کے نام سے ایک اور دھڑا تشکیل دیا گیا ہے۔ احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ تشکیل پانے والے اس نئے گروہ میں پاکستان میں طالبان گروہ کے بانی قاسم خراسانی بھی الاحرار گروہ میں شامل ہوگئے ہیں جو اس گروہ کی قیادت بھی کررہے ہیں۔ احسان اللہ احسان نے کہا ہے کہ تشکیل پانے والے اس نئے گروہ کی سرگرمیاں، افغانستان میں سرگرم عمل طالبان گروہ کی مانند ہوں گی۔

.......

/169