25 اگست 2014 - 06:41
ایران اور روس تعلقات سے امریکہ کو تشویش

تھران میں روس کے سفیر نے تاکید کی ہے کہ روس اور ایران کے قریبی دوستانہ تعلقات نے امریکہ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے سفیر لوران جاگارین نے کہا کہ ایران اور روس، سیاسی شعبے میں علاقے میں مشترکہ سیاسی مفادات رکھتے ہیں اور شام کا موجودہ مسئلہ، افغانستان کی داخلی صورت حال اور کیسپین سی سے مربوط قانونی مسائل ان جملہ موضوعات میں شامل ہیں کہ جن پر روس اور ایران نزدیک سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تھران میں روس کے سفیر نے مزید کہا کہ روس، ایران کے جوہری مسئلہ کی وجہ سے امریکہ اور یورپی یونین کی یک طرفہ پابندیوں کی حمایت نہیں کرتا بلکہ ان پابندیوں کی مذمت کرتا ہے۔ لوران جاگارین نے کہا کہ ماسکو بو شہر کے ایٹمی بجلی کے منصوبے کے حوالے سے تھران کے ساتھ اپنے تعاون کو بغیر کسی مشکل کے جاری رکھے گا، جبکہ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ امریکہ، اس حوالے سے روس پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ تھران میں روس کے سفیر نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان جاری مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ روس، اس شعبے میں صلاح مشوروں میں اضافے اور اختلافات کو کم کرنے میں اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

.......

/169