اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیر جواد ظریف نے بغداد میں عراقی صدرفواد معصوم سےملاقات میں کہا کہ دہشتگردی کےخلاف ہمہ گیر جدوجہد کا وقت آگیاہے اور تہران اس سلسلے میں تیار ہے۔
جواد ظریف نے کہا کہ اسلامی جہموریہ ایران، حیدرالعبادی کو وزیر اعظم کے طور پر منتخب کئے جانے کا خیرمقدم اور حمایت کرتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ یہ فیصلہ عراقی عوام کے انتخاب کےتناظر میں ہے۔
اس موقع پر عراقی صدر فواد معصوم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور دہشتگردوں کو دفع کرنے میں ایران کی مدد پر تہران کو سراہا اور کہا کہ عراق میں سبھی مضبوط اور مستحکم حکومت کی تشکیل پرتاکیدکرتے ہیں۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ جواد ظریف نے مجلس اعلائے عراق کے سربراہ سیدعمارحکیم سے بھی ملاقات اورگفتگو کی۔
اس موقع پر ایران کے وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کے عوام ، ہرحال میں عراقی عوام کے ساتھ ہيں، خاص طور سے ایسے وقت میں جب عراقی عوام انتہاپسندانہ دہشتگردی کےخطرے سے دوچار ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کے وزيرخارجہ جواد ظریف اتوار سے عراق کے دورے پر ہيں۔اوراس ملک کے صدر اور وزیراعظم سمیت مختلف سیاسی ومذہبی رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگوکررہے ہيں۔
.......
/169