25 اگست 2014 - 05:27
حملےکی دھمکی سے حوصلے پست نہيں ہوں گے ۔ حماس

تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم کی حملے جاری رہنے کی دھمکی، غزہ کے عوام کے حوصلے پست نہيں کرسکے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے ترجمان سامی ابوزھری نے ایک بیان میں کہا کہ نتن یاھوکی دھمکیاں جنگی جرائم کی کھلی مثال ہیں جوکہ صہیونی دشمن غزہ میں انجام دے رہا ہے۔ ابوزھری نے کہا کہ یہ دھمکیاں ، ملت فلسطین کے عزم محکم میں کوئی خلل نہيں ڈال سکتیں۔
درايں اثنا صیہونی فوجیوں نے شمالی غزہ پٹی کے علاقے جبالیا میں ایک فلسطینی خاتون کو اس کے چار بچوں سمیت شہید کردیا۔
صہیونی فوجیوں نے یہ حملہ ایک گھر پرکیا جو جبالیا کے قریب ہے۔

.......

/169