اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بغداد کے کرّارہ نامی محلے میں عراق کی وزارت داخلہ کی عمارت کے قریب ہونے والے کار بم دہماکہ میں چھ عام شہری اور پانچ سیکیورٹی اہل کار جاں بحق اور چوبیس زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عراق کے شمالی شہر کرکوک میں تین دہشتگردانہ دہماکوں اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آج کرکوک میں ہونے والے خوفناک بم دہماکوں میں اٹھارہ افراد ہلاک اور باسٹھ شدید زخمی ہوئے ہیں۔ عراق میں یہ دہشتگردانہ دہماکہ ایسی صورت حال میں ہوئے ہیں کہ گذشتہ روز عراق کے صوبے دیالہ کی ایک مسجد میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہوئے تھے۔ ادھر عراق کے علاقے ضلوعیہ میں دہشتگرد گروہ داعش کے عناصر کے خفیہ ٹھکانوں پر عراق کی فوج کے ہوائی حملے میں اٹھارہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔
.......
/169