21 اگست 2014 - 06:05
ایرانی وزیر خارجہ کی کینیا کی وزیرخارجہ سے ملاقات

ایران کے وزیر خارجہ نے کینیا کی وزیرخارجہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر تاکید کی ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ایران اور کینیا کے تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا مشرقی ایشیا کے اہم ممالک میں شامل ہے اور وہ اس خطے کے دیگر ممالک سے ایران کے تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ۔ایرانی وزیرخارجہ نے ایران اور کینیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ کی توانائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر تاکید کی ہے کہ دونوں ملک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔
اس ملاقات میں کینیا کی وزیرخارجہ محترمہ امینہ محمد نے ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیا ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔ کینیا کی وزیرخارجہ نے سیاحت کے شعبے میں ترقی کے لئے دونوں ممالک کے درمیان ویزے کی سہولیات فراہم کرنے پر تاکید کی۔
کینیا کی وزیرخارجہ محترمہ امینہ محمدایران اور کینیا کے درمیان مشرکہ تجارتی کمشن کے چھٹے اجلاس میں شرکت کے لئے ایران کے دورے پر آئی ہیں

.......

/169