20 اگست 2014 - 14:12
برطانیہ سال 2013ء میں محبوب ترین نام محمد قرار دیا گیا

2013ء میں برطانیہ میں محبوب ترین نام محمد تھا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پیغمبر اسلام(ص) کا نام 2013ء میں برطانیہ میں محبوبترین نام تھا۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق 2013ء میں برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں کیلئے سب سے زیادہ "محمد" نام اتنخاب کیا گیا۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں اس وقت 27 لاکھ مسلمان آباد ہیں۔ جو اپنے بچوں کا زیادہ تر نام محمد رکھتے ہیں۔ گذشتہ چند سالوں کے دوران اس نام کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔
یاد رہے کہ 2008ء میں برطانیہ میں یہ نام مقبولیت کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر تھا۔

.......

/169