اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کردستان فتوی کمیٹی کے سربراہ ملا محمد روتی نے دھشت گرد گروہوں سے مقابلہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا: سرزمین کردستان کا دفاع واجب اور جہاد کا مصداق ہے ۔ انہوں نے یاد دہانی کی: داعش کیساتھ جنگ، جھاد کا مصداق ہے اور ان سے لڑنے میں جان گنوانے والے تمام افراد شھید شمار کئے جائیں گے ۔
ملا محمد نے مزید کہا: داعش نے سرزمین کردستان پر چڑھائی کی ہے لھذا کردی مجاھدین کی ذمہ داری ہے کہ کردستان میں مقیم شھریوں کی جان و مال اور ناموس کی بقا و حفاظت میں داعش کے مقابل اٹھ کھڑے ہوں اور ان کا مقابلہ کریں ۔
واضح رہے کہ دھشت گرد گروہ داعش، اربیل کے قریبی علاقہ من جملہ مخمور، شھر موصل سے 50 کیلو میٹر فاصلہ پر واقع علاقہ کویر اور المحانیہ پر قابض ہوگئے تھے مگر کردی مجاھدین نے ان میں سے بعض علاقے واپس لے لئے ہیں ۔













.......
/169