20 اگست 2014 - 11:47
سپریم کورٹ، عمران خان اور طاہرالقادری کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ممکنہ ماورائے آئین اقدامات سے متعلق کیس میں عمران خان اور طاہر القادری کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ممکنہ ماورائے آئین اقدامات سے متعلق کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی جس کے دوران سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہرالقادری کو نوٹس جاری کر دیے۔ اس کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے نو بجے دوبارہ ہو گي۔

.......

/169