اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بثینہ شعبان نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سطح پر اتحاد قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مغربی میڈیا کی دوہری پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشتگردوں کے ہاتھوں ہزاروں افراد مارے جاتے ہیں لیکن مغربی میڈیا ان واقعات کو پیش نہیں کرتا بلکہ حقائق کو مسخ کرکر پیش کرتا ہے اور کبھی بھی تکفیری دہشتگرد گروہ داعش کی مجرمانہ کاروائيوں کو کوریج نہیں دیتا اور نہ ہی اس بارے میں بات کرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعش کےہاتھوں رقہ میں ایک قبیلے کے سات سو افراد کے مارے جانے کے بعد اس قبیلے نے ہتھیار اٹھالئے ہیں اور فوج کے ہمراہ داعش کے خلاف لڑر رہا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق اب شام کے عوام نے داعش کے خلاف ہتھیار اٹھالئے ہیں۔ واضح رہے داعش کو امریکہ، سعودی عرب، صیہونی حکومت، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔
.......
/169