اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صلاح الدین صوبے کی پولیس کے مطابق "طوز خورماتو" علاقے پر عراقی فوج کے مکمل کنٹرول کے بعد بہت سے عراقی تكريت میں اپنے گھروں کو واپس آ رہے ہیں۔ اس علاقے پر داعش کے حملے کے بعد ہزاروں لوگ یہاں سے نقل مکانی کر گئے تھے۔
اس دوران عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج کے جنگی طیاروں نے جمعہ کی رات "طوز خورماتو" علاقے میں داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر حملہ کرکے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور ان کی کئی گاڑیوں اور ہتھیاروں کو تباہ کیا۔ ان ذرائع کے مطابق عراق کے صلاح الدین، ديالہ، نینوا، الانبار اور کچھ دیگر صوبوں میں فوج کی کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب بیلجیم نے عراق کی انسان دوستانہ امداد کرنے کی بات کہی ہے۔ RTBF ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بیلجیم کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی جانب سے عراق کی انسان دوستانہ امداد اور ہتھیاروں کی فراہمی میں ان کا ملک بھی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق نے روسی ہتھیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے اور بیلجیم کے پاس ایسے ہتھیار نہیں ہے۔ بیلجیم کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک عراق کو فوجی کارگو جہاز دے سکتا ہے۔ انہوں نے عراق کے كردستان کی پيشمرگہ فورسز کو فوجی تربیت دینے کی بات کو مسترد نہیں کیا۔
.......
/169