14 اگست 2014 - 13:23
اقتصادی پابندی کے دوران عوام کا کردار اہم اور مثالی

اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر جنرل محمد رضا نقدی نے مقدس دفاع اور اقتصادی پابندی کے دوران عوام کے کردار کو اہم اور مثالی قرار دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر جنرل محمد رضا نقدی نے مقدس دفاع اور اقتصادی پابندی کے دوران عوام کے کردار کو اہم اور مثالی قرار دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق جنرل محمد رضا نقدی نے ایران کے شمالی صوبے مازندان کی رضاکار فورس بسیج کے کارکنوں کے اجتماع میں عراق کے سابق ڈکٹیٹر صدام کی حکومت کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران ایران کے غیور عوام کے بے مثال کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ عوام کا بے مثال کردار دنیا کے لئے حیرت کن رہا ہے۔ ایران کی رضاکار فورس بسیج کے کمانڈر نے اقتصادی پابندیوں کے دوران ترقی و پیشرفت میں عوامی فورسز کے کردار کو بھی نہایت ہی اہم قرار دیا اور کہا کہ مختلف شعبوں کے پیداواری عمل میں عوام کی وسیع پیمانے پر شراکت سے اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوا ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲