14 اگست 2014 - 12:29
رہبر کی فرمائشات پر عمل، ہمارا نصب العین

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ امام خمینی قدس سرہ اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار و نظریات، جمہوریت اور حقیقت پسندی پر مبنی اہداف و مقاصد نےاسلامی جمہوریہ ایران کو علاقائي طاقت میں تبدیل کردیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ امام خمینی قدس سرہ اور رہبر انقلاب اسلامی کے افکار و نظریات، جمہوریت اور حقیقت  پسندی پر مبنی اہداف و مقاصد نےاسلامی جمہوریہ ایران کو علاقائي طاقت میں تبدیل کردیا ہے۔ محمد جواد ظریف نے رہبرانقلاب اسلامی سے بیرونی ملکوں میں متعین ایرانی سفیروں اور سفارتی مراکز کے سربراہوں  اور وزارت خارجہ کے عہدیداروں کی ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت نے ایران کو داخلی سطح پر استحکام اور استقامت کے سرمائے نیز اسلام ترقی کی خواہش سے بہرہ مند کردیا ہے۔ انہوں نے رہبرانقلاب اسلامی کی حمایتوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دور حاضر کو تاریخ کا خاص موڑ قرار دیا اور کہا کہ دنیا اور علاقے کی نئي صورتحال کی خصوصیت یہ ہے کہ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور طاقت کے بہت سے مراکز بن چکے ہیں جبکہ نئے حلقوں کے کردار نبھانے کا امکان بھی بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ملک اور بیرون ملک پیش آنے والے غیر معمولی موقعوں سے فائدہ اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نصب العین رہبر انقلاب اسلامی کی جناب سے معین کی گئي خارجہ پالیسیوں پر بہترین طریقے سے عمل کرنا ہےاور اس راہ میں ہم کسی بھی طاقت کو سپر پاور نہیں سمجھتے اور ظاہری طاقتوں کے مقابل گھٹنے نہیں ٹیکيں گے۔   

.......

/169