14 اگست 2014 - 12:05
برائیل میں طیارے کا حادثہ، ایرانی کا اظہار افسوس

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے برازیل میں طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے برازیل میں طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے پریس دفتر کی رپورٹ کے مطابق مرضیہ افخم نے آج  برازیل میں طیارے کے حادثے کی ،  کہ جس کے نتیجے میں برازیل کے صدارتی انتخابات کے نامزد امیدوار ایڈورڈ کمپوس سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے ہیں، برازیل کی حکومت و عوام کو ایران کی حکومت و عوام کی جانب سے تعزیت پیش کی اور اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ یہ طیارہ برازیل کی ریاست سائوپائولو کے شہر سانٹوس کے رہائشی علاقے میں بدھ کے دن گر کرتباہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ اس حادثے میں برازیل کی سوشلسٹ پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار ایڈورڈ کمپوس اور ان کے مشیر سمیت دو پائلٹ اور ایک فوٹو گرافر ہلاک ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲