13 اگست 2014 - 15:56
اسامہ بن لادن کے خفیہ خط میں 'داعش' کی کارروائیوں کا انکشاف

مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ عراق اور شام میں خلافت کا اعلان کرنے والی تنظیم دولتہ اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس)کے متعلق اسامہ بن لادن کو ایک خط لکھا گیا تھا جو کہ ایبٹ آباد میں اس جگہ سے ملا جہاں القاعدہ رہنما کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مغربی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ عراق اور شام میں خلافت کا اعلان کرنے والی تنظیم دولتہ اسلامی عراق و شام (آئی ایس آئی ایس)کے متعلق اسامہ بن لادن کو ایک خط لکھا گیا تھا جو کہ ایبٹ آباد میں اس جگہ سے ملا جہاں القاعدہ رہنما کے خلاف آپریشن کیا گیا تھا۔آن لائن اخبار” ڈیلی میل“کا کہنا ہے کہ21صفحات پر مشتمل خط میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کو بتایا گیاہے کہ ایک نیا گروپ وجود میں آگیا ہے جوکہ انتہائی بے رحم ہے اور لوگوں کو مارنے کیلئے کلورین گیس استعمال کرتا ہے ،مخالفوں کے سرکاٹ دیتا ہے اور مزاروں کو بمبوں سے اڑا دیتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ مبینہ خط2011 ءمیں لکھا گیا جب آئی ایس آئی ایس کے بارے میں عام دنیا کو کچھ معلوم نہ تھا اور نہ ہی اس کے بے رحمانہ رویے کا کہیں کوئی ذکر تھا۔

.......

/169