13 اگست 2014 - 13:11
ایران نئے عراقی وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے قانونی طریقوں کا حامی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ عراق کے ممتاز رہنما جدوجہد اور جہاد کے طویل تجربوں کےساتھ ملت عراق کو ترقی و سعادت سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس میں عراق کی صورتحال کے حوالے سے علاقے اور عالمی حالات کا تجزیہ پیش کیا اور اراکین پارلیمنٹ کے سوالوں کے جواب دئے۔ اعلی قومی سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری نے اس اجلاس کے بعد صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں سیاسی پارٹیوں کے درمیاں پایا جانے والا اختلاف اور قانون کے دائرے میں اپنے سیاسی حقوق کی پیروی اس ملک میں جمہوریت اور کھلی سیاسی فضا کی بہترین دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی کچھ ممالک عراق میں ماضی کی طرح مداخلت کر رہے ہیں اور عراق کے خلاف جھوٹا پروپيگنڈا کر کے نفسیاتی جنگ چھیڑنا چاہتے ہیں اور اس طرح بدامنی پھیلا کر اپنے اہداف حاصل کرنے کی فکر میں ہیں۔ علی شمخانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے قانونی طریقوں کی حمایت کرتا ہے۔

.......

/169