اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی نے او آئی سی کی ایگزیگٹو کمیٹی کے اجلاس میں جو غزہ پر ہونے والی حالیہ اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں جدہ میں منعقد ہوا ہے میں ایران کا موقف بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ ہے لہذا او آئی سی سے اس بات کی توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں موثر اقدامات انجام دے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت نے مذید کہا ہے کہ ایران دنیا بھر کے آذادی پسندوں کے ساتھ ملکر اس بات پر تاکید کرتا ہے کہ غزہ کا محاصرہ فوری طور پر ختم کیا جائے اور غزہ کو جانے والے تمام راستے کھول دئے جائیں تاکہ غزہ کے محصور شہریوں کو انسان دوستانہ بنیادوں پر زندگی کی بنیادی ضروریات پہنچائی جا سکیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت علی جنتی نے غزہ کے حوالے سے عالمی اداروں کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے اسلامی ممالک کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادے پربھی زور دیا۔
.......
/169