12 اگست 2014 - 16:14
شامی افواج کے ہاتھوں غیرملکی دہشت گردوں کی ہلاکت

بین الاقوامی: شامی افواج نے شہر ادلب میں بہت بڑی تعداد میں غیرملکی دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق شہر ادلب کے اطراف دیہی اور شہری آبادیوں میں شامی افواج نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر حملے کرکے بہت بڑی تعداد میں غیرملکی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ شام کے ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ شہر ادلب کے شمال میں واقع البعقوبیہ اور الجدیدہ نامی دیہی آبادیوں میں شامی افواج نے النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔ جن کے نتیجے میں النصرہ فرنٹ کے ایک کمانڈر ابو اسامہ اللیبی سمیت کافی تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

.....

/169