اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ہر قسم کے غیرضروری سفر سے اجتناب کریں۔ امریکی وزارت خارجہ نے پاکستان میں مقیم اپنے شہریوں سے بھی کہا ہے کہ وہ پبلک مقامات پر جانے اور بغیر ضرورت کے اپنے گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے شہر پشاور میں اپنا قونصل خانہ بند کردیا ہے جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے اور کراچی و اسلام آباد میں امریکی قونصل خانوں میں سیکورٹی بڑھادی گئی ہے۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد پاکستانی عوام میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ گذشتہ روز کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے علاوہ دیگر شہروں میں پاکستانی عوام نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل جارحیت کے خلاف مظاہرے کئے۔
مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی جھنڈے نذر آتش کئے اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
.......
/169