12 اگست 2014 - 15:52
سياہ فام نوجوان کےقتل کے خلاف پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاري

امريکي رياست ميسوري ميں، پوليس کے ہاتھوں ايک سياہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رياست ميسوري کے علاقے فرگوسن ميں، پوليس کے ہاتھوں ايک اٹھارہ سالہ سياہ فام نوجوان کے قتل کے خلاف پير کي رات بھي پر تشدد مظاہرے ہوئے -

يہ مظاہرے ايسي حالت ميں ہوئے ہيں کہ پوليس کي فائرنگ ميں قتل ہونے والے سياہ فام نوجوان کي ماں نے عوام سے امن و امان باقي رکھنے کي اپيل کي تھي -
پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے اشک آور گيس کا استعمال کيا -
فرگوسن پوليس کے سربراہ نے متعدد مظاہرين کي گرفتاري کي بھي اطلاع دي ہے -
ياد رہے کہ رياست ميسوري کے علاقے فرگوسن ميں سنيچر کي شام پوليس کي فائرنگ ميں ايک اٹھارہ سالہ سياہ فام نوجوان مائيکل براؤن کي ہلاکت کے بعد ايک بار پھر سياہ فام امريکيوں کے ساتھ نسلي امتياز اور پوليس کے تشدد کے خلاف امريکا ميں مظاہرے شروع ہوگئے ہيں –

.......

/169