12 اگست 2014 - 15:08
ڈاکٹر ولایتی: خطے کے مسائل ایران کے بغیر حل نہیں ہو سکتے

عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا ہے کہ علاقے اور دنیا کے بہت سے بڑے مسائل ایران کی مشارکت کے بغیر حل نہیں ہوسکتے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ولایتی نے آج بیرون ملک سفیروں اور سفارتی مراکز کے سربراہوں کی قومی کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کے دوست و دشمن یہ اعتراف کرتے ہیں کہ بہت سے عالمی مسائل اور علاقے بحرانوں کا حل ایران کی مشارکت کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے حالیہ دہائي میں علاقے میں رونما ہونے والے واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی سربراہی میں بعض ملکوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ علاقے کے حالات کو بحرانی رکھیں گے تاکہ اپنے اھداف حاصل کرسکیں اور عالم اسلام کو متحد ہونے سے روک سکیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے علاقائي ملکوں کے بحرانون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے بارے میں کچھ کہنا بہت مشکل ہے اور اس درمیان بلاشبہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقے اور عالم اسلام کا سب سے باثبات اور طاقتور ملک رہا ہے۔ رہبرانقلاب اسلامی کے سینئر مشیر نے کہا کہ ایران پہلے کی طرح آج بھی مظلوموں اور مسلمانوں کی امید ہے اور رہے گا اور ہمارے سفیروں کو عالمی سیاست میں بھرپور طرح سے کام کرنا چاہیے۔

.......

/169