12 اگست 2014 - 14:07
بان کی مون کی جانب سے حیدر العبادی کو مبارکباد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عراق میں حیدرالعبادی کو حکومت کی تشکیل پر مامور کۓ جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فؤاد معصوم کی جانب سے عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر حیدر العبادی کو نئی حکومت کی تشکیل پر مامور کۓ جانے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے حیدر العبادی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عراق کے مختلف قبائل اور سیاسی و مذہبی طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ آئین کی پیروی کریں اور قیام امن میں مدد دیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان جاری کیا جس میں حیدر العبادی سے اپیل کی ہے کہ وہ ایک ایسی وسیع البنیاد حکومت تشکیل دیں جس میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگي ہو اور تمام جماعتیں اس حکومت پر راضی ہوں۔ واضح رہےکہ فؤاد معصوم نے پیر کے دن حیدر العبادی کو عراق کی نئي حکومت کی تشکیل پر مامور کیا۔

.......

/169