اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی بموں اور میزائلوں نے غزہ شہر میں 20، شمالی غزہ کی پٹی میں 11، جنوبی شہر خان یونس میں 17، وسطی غزہ کی پٹی میں 10 اور جنوبی شہر رفاہ ،میں 2 مساجد کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ 150 مساجد جزوی طور پر شہید ہوچکی ہیں۔ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے جاری ہیں اور اب تک تقریباً 2000 بے گناہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہوچکی ہے۔ غزہ کے 18 لاکھ فلسطینیوں میں سے بھاری اکثریت گھروں کے مسمار ہونے کے بعد دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے جبکہ اسرائیلی حملے مکمل مغربی حمایت کے ساتھ تاحال جاری ہیں۔
.......
/169