12 اگست 2014 - 08:51
تہران ميں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ

تہران ميں اسکولي طلبا نے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ايک اجتماع کرکے اسرائيل کے ہاتھوں غزہ کے نہتے شہريوں خاص طور پر فلسطيني بچوں کے قتل عام کي مذمت کي -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تہران کے اسکولي طلبا نے پير کو تہران ميں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اپنے احتجاجي اجتماع ميں عالمي اداروں سے کہا کہ وہ غزہ ميں صہيوني فوج کے ہاتھوں فلسطيني بچوں کے قتل عام کے خلاف اقدام کريں -

اجتماع ميں شريک تہران کے اسکولي طلبا نےغزہ ميں بچوں اور خواتين کا قتل عام کرنے پر مبني صہيوني حکومت کے اقدامات کے تئيں اپني شديد نفرت وبيزاري کا اعلان کيا -
تہران کے اسکولي بچے اپنے ہاتھوں ميں ايسے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر امريکا مردہ باد اور اسرائيل مردہ باد کے نعرے درج تھے -
ان پلے کارڈوں پر يہ مطالبات بھي درج تھے کہ عالمي ادارے غزہ ميں نہتے شہريوں کا قتل عام بندکرائيں -
تہران کے اسکولي بچوں نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ عالمي اداروں نے صيہوني حکومت کے لئے انساني حقوق کي تحريف کرکے ايک ايسي دنيا پيش کي ہے جس ميں صرف اسرائيل کے ہي مفادات کو مدنظر رکھا جاتا ہے-
ايران کي وکلا برادري نے بھي غزہ کے مظلوم فلسطينيوں کي حمايت ميں اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر اجتماع کيا- ايران کي وکلا برادري نے اپنے اجتماع کے دوران امريکا اسرائيل اور عالمي سامراج کے خلاف شديد نعرے لگائے-

انہوں نے ايک بيان جاري کرکے جنگي جرائم کي عالمي عدالت کے قانون کي شق نمبر تيرہ کے مطابق صيہوني حکام کے خلاف عالمي عدالت ميں مقدمہ چلائے جانے کے مطالبات کي حمايت کرتے ہوئے کہاکہ غاصب صيہوني حکومت کے حکام اور بچوں کے قاتلوں کو سزادي جاني چاہئے -

اس درميان ايران ميں فلمي دنيا کي نامورشخصيت عزت اللہ انتظامي نے بھي اپنے گھروالوں کے ہمراہ تہران ميں اقوام متحدہ کے نمائندہ دفتر جاکر غزہ ميں نہتے شہريوں کے قتل عام کے خلاف اپنا احتجاج درج کرايا -
عزت اللہ انتظامي نے کہا کہ وہ غزہ ميں بچوں، خواتين اور بے گناہ شہريوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کرنے کےلئے اس دفتر ميں آئےہيں -
.......

/169