12 اگست 2014 - 05:27
عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے کے امریکی دعوے

امریکی وزیر دفاع نے دعوی کیا ہے کہ عراق میں دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر امریکہ ہوائی حملے موثر رہے ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  چک ہیگل نے اعلان کیا کہ امریکہ، عراق کی مزید درخواست پر داعش کے خلاف حملوں میں اس ملک کی مدد کے لئے آمادہ ہے۔ چک ہیگل کہ جان کیری کے ہمراہ اسٹریلیا کے دورے پر ہیں نے تاکید کی کہ امریکی صدر باراک اوباما کے حکم کے بعد عراق کے شمالی شہر سنجار کے کوہستانی علاقے کے محاصرے کے خاتمے کے مقصد سے، واشنگٹن صورت کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے اور عراقی حکومت کی درخواست پر اس حوالے سے مزید مدد کے لئے تیار ہے۔ امریکی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عراق کی حکومت نے امریکہ کی حکومت سے مدد کی درخواست کی تھی اور واشنگٹن دہشتگرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے لئے بغداد حکومت کی مزید درخواست کے حوالے سے مدد کے لئے تیار ہے۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ عراق کے سیاسی حلقے دہشتگردی کے خلاف مہم کے حوالے سے مغربی ملکوں خاصطور سے امریکہ کی دوہری پالیسی پر شدید تنقید کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ایک طرف امریکہ شام و عراق میں دہشتگردوں کی لاجسٹک مدد کررہا ہے اور دوسری طرف دہشتگردوں کے خلاف کارروائي کے دعوے کرتا پھر رہا ہے۔

.......

/169