اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق لاہورمیں اپنی رہائش گاہ پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئےچودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریف برادران نے ملک میں سول وار کا حکم دےدیا، اس کا اعلان رانا ثناء اللہ کے جانشیں رانا مشہود کے ذریعے کرایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ علاقے سیل کرنے کا وقت ختم ہو گیا ،اب ان کی تمام سیلیں ٹوٹ جائیں گی۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں ملوث رکن قومی اسمبلی عابد رضا کوچوہدری برادران کو نشانہ بنانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، عابد رضا نہ صرف مسلم لیگ ق کی قیادت بلکہ ان کے کارکنوں پربھی حملہ کریں گے۔
.......
/169