11 اگست 2014 - 16:37
ایران کے خدمت گزار، دشوار راستے پرگامزن رہنے کے لئے پرعزم ہيں

وزارت خارجہ ایران کے قومی مفادات کے لئے دنیا کے ساتھ زیادہ سے زيادہ تعمیری تعاون کا ماحول پیدا کرنے کی غرض سے مختلف میدانوں بالخصوص استقامتی اقتصاد کےشعبے میں اقدام اٹھا رہی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ ایران کے قومی مفادات کے لئے دنیا کے ساتھ زیادہ سے زيادہ تعمیری تعاون کا ماحول پیدا کرنے کی غرض سے مختلف میدانوں بالخصوص استقامتی اقتصاد کےشعبے میں اقدام اٹھا رہی ہے۔  ایران کے وزیرخارجہ نے بیرونی ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہوں کے سالانہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسلامی کے خدمت گذار اس دشوار اور پیچیدہ راستے پرگامزن رہنے کے لئے پرعزم ہيں۔ ایران کے وزيرخارجہ نے کہا کہ عوام اور ملک کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے کی راہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس نظام کے اہلکاروں کےلئے عوامی حمایت اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت و ہدایات سب سے  اہم پشت پناہ ہيں۔ واضح رہے کہ بیرون ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیروں اور نمائندہ دفاتر کے سربراہوں کے سالانہ اجلاس کا افتتاح صدرمملکت کے خطاب سے ہوا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲