اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے پہلا باقاعدہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر جدہ میں سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز سے ان کے محل میں ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں سربراہان مملکت نے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کے ساتھ ساتھ غزہ میں جاری بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور ریاض،قاہرہ کے درمیان تعاون بڑھانے کے مختلف طریقوں پر بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر سعودی فرمانروا نے سیسی کو سعودی عرب کا سب سے بڑا سول اعزاز شاہ عبدالعزیز بھی عطا کیا۔









.......
/169