10 اگست 2014 - 16:50
اتوار کے روز بھی غزہ پر صيہوني حکومت کے حملے جاری

اسرائيل کے جنگي طياروں نے اتوار کو بھي غزہ کے مختلف علاقوں پر اپني بمباري جاري رکھي جس ميں متعدد افراد شہيد ہوگئے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسرائيل کے جنگي طياروں نے المغازي کيمپ پر شديد بمباري کي، دوسري جانب غزہ ميں اسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ صہيوني فوج کے توپخانوں نے اتوار کي صبح حملے کرکے غزہ کے علاقے خان يونس ميں ايک فلسطيني کو شہيد کرديا -

فلسطيني ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائيل کے جنگي طياروں کے اتوار کو ہونےوالے حملوں ميں کم سے کم دس فلسطيني جباليہ کيمپ ميں زخمي ہوگئے -
اس سے پہلے فلسطين کے محکمہ صحت نے اعلان کيا ہے کہ سنيچر کو غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائيل کے حملوں ميں نو فلسطيني شہيد ہوگئے تھے -
اس طرح آٹھ جولائي سے اب تک اسرائيل کے حملوں ميں شہيد ہونےوالے فلسطينيوں کي تعداد انيس سو سولہ ہوگئي ہے -
تازہ خبريہ ہے کہ صہيوني فوجيوں نے غرب اردن ميں فائرنگ کرکے ايک ‏گيارہ سالہ فلسطيني بچے کو شہيد کرديا ہے -
........

/169