9 اگست 2014 - 14:11
پاکستان میں عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں میں جھڑپیں

پاکستان کی پولیس نے دعوی کیا ہےکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھیرہ انٹرچینج کےقریب پولیس کی آٹھ اور عام شہرویوں کی سات گاڑیوں کو آگ لگادی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی پولیس نے دعوی کیا ہےکہ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں نے بھیرہ انٹرچینج کےقریب پولیس کی آٹھ اور عام شہرویوں کی سات گاڑیوں کو  آگ لگادی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پولیس کے مطابق بھیرہ انٹرچینج پر کئی گھنٹوں سے موٹر وے پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کا قبضہ ہے اور اٹک، جہلم اور چکوال میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے انیس پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنارکھا ہے۔دریں اثناء سرگودھا پولیس نے بھیرہ انٹر چیلنج پر پاکستان عوامی تحریک کے پینتیس کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دوسری جانب سیکورٹی کی صورت حال کے پیش نظر لاہور میں رینجرز اہل کار تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ رینجرز اہل کار  وزیر اعظم ہاؤس، وزیراعلی ہاؤس اور اہم مقامات پرتعینات کیے گئے ہیں۔ادھر پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نےلاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یوم شہدا کو روکنے کے لیے ظلم کی انتہاکر دی گئی ہے۔ سات افراد کو مارا جاچکا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت عوامی تحریک کے خلاف ریاستی دہشتگردی کر رہی ہے۔ پچھلے چار دن سے ملک بھرمیں آئین معطل ہے. پاکستان عوامی تحریک کے پندرہ سے بیس ہزار کارکن اب تک گرفتار کیے جاچکے ہیں۔پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے سربراہ طاہر القادری نے کارکنوں کو  لاہور آنے سے روک دیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ وہ لاہور آنے کی بجائے اپنے اپنے شہروں میں یومِ شہدا منائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲