اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی فوج کے ذرائع نے خبر دی ہے کہ صوبہ صلاح الدین اور نینوا میں فوج کی کارروائيوں میں پانچ سو پچاس دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے ایک سوساٹھ داعشی تکفیریوں کو ہلاک کردیا ہے۔ المسلہ ویب سائٹ کے مطابق بغداد، الانبار، صلاح الدین اور نینوا میں فوج اور داعش کی جھڑپوں میں ایک سو ساٹھ داعشی تکفیری عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق عراقی فوج نے بغداد کے جنوب میں اللطیفیہ علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پرحملہ کیا جس میں ستر دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن میں اس تکفیری گروہ کے تیرہ سرغنے بھی شامل ہیں۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ کرکوک کے شہر طوز خرماتو میں دو کار بم دھماکوں میں اڑتالیس افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲